Lebanon, 1943 to 2020, An Epic story of political and economic crisis
https://youtu.be/EG2X9RQi_hg
The Beirut explosion shook economically devastated Lebanon. Due to inflation, corruption, and unemployment,...
سنی شیعہ تقسیم
مشرقی وسطی یعنی عراق و شام کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ کئی دہائیوں سے جلتی ہوئی اس آگ نے نجانے کتنے معصوم لوگوں کی جانیں لی ہیں۔ کتنے نوجوان ایک روشن اور پر امن مستقبل کے خواب لیے اس جنگ کا ایندھن بن چکے ہیں۔ یہ ایک ایسی جنگ کےجس میں انسان بطور بارود استعمال ہوئے ہیں۔ بہت سارے عراقی سیاستدان اس بات کی نفی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب نظریات ہیں اور قبل از وقت دعوے ہیں۔ جب کی دوسری طرف سنی شیعہ تقسیم اور انکے رہنماؤں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے۔ اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ اس خطے کو تقسیم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
اگر ہم اس منصوبے کو جغرافیائی انداز میں دیکھیں تو ہمیں لگتا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز صوبہ انبار سے ہو گا، بعد میں صوبہ نینوا، صلاح الدین اور دیالہ کا ایک حصہ اس میں شامل کر دیا جائے گا۔ یہ تینوں علاقے عراقی نقشے پر ایسی جگہ پر واقع ہیں۔ جس سےباقی عراق کو شام سے کاٹ دیا جائے گا۔ یعنی اس اس خطے میں سنی ریاست کے قیام کا مقصد ایران کا مڈل ایسٹ میں بڑھتے ہوئےاثر کو روکنا ہے۔
میرا سب سے زیادہ مطالعہ مشرق وسطیٰ کے متعلق ہے۔ القاعدہ سے لے کر داعش جیسی سفاک تنظیم کے بننے تک۔ اور اس خطے میں امریکی فوج کے عروج اور زوال کو پہلے ایک کالم میں بیان کر چکا ہوں۔ لیکن ابھی بھی مڈل ایسٹ کے متعلق کسی مسئلے پر سوچتاہوں تو سر چکرانے لگتا ہے۔ اس خطے میں کون کس کے خلاف ہے اور کون کس کے ساتھ ہے۔کون کس کیلئے کام کر رہا ہے اور کون کس کو دھوکا دے رہا ہے۔...