
کامریڈ ہیلن بولک
ترکی کے مشہور انقلابی بینڈ گروپ یوروم کی انقلابی موسیقار کامریڈ ہیلن بولک جس کا نام میں نے اس وقت سنا جب وہ ظالم سماج کا مقابلہ انقلابی دھنوں سے کرتے ہوئے دنیا سے چلی گئیں لیکن ایسا محسوس ہوا جیسے بہت قریبی انقلابی ساتھی دنیا سے چلا گیا ہو، یقیناً اک انقلابی موسیقار تمام انقلابیوں کی روح میں عزم، ہمت اور حوصلہ پیدا کرنےکا واحد زریعہ ہوا کرتا ہے.
عظیم انقلابی رہنما چی گویرا کے مشہور زمانہ الفاظ وہ انقلابی نہیں ہو سکتا جسے دنیا کے کسی بھی خطے میں بلند ہونےوالے آزادی کے پرچم کو دیکھ کر شادمانی محسوس نہ ہو” مگر وہ بھی ہر گز انقلابی نہیں ہو سکتا جیسے دنیا کے کسی بھی کونے میں انقلابیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر درد اور تکلیف محسوس نہ ہو اور وہ اس ظلم کی مذمت نہ کرے
موسیقی ہی نے بائیں بازو کی جدوجہد کو طاقت دی ہے سماج سے موسیقی کو اگر ختم کر دیا جائے تو شاید انسان اگے بڑے کی امید سے محروم ہو جائے موسیقی نے انسان میں احساس اور جزبات کے وہ مظاہرہ عیاں کیے جو انسان پر عیاں نہیں تھے انقلابی موسیقی انسانی ذہن کے ان پردوں کو جھنجھوڑ ا کر رکھ دیتی ہے جو بنیادپرستون کے خوف سے انسانی ذہنوں پر پوست ہو جاتے ہیں شاعری اور موسیقی نے ہمیشہ انسان کو اگے بڑھنے کا حوصلہ عطا لیکن افسوس آج ترکی اور دنیا بھر کے انقلابی اک عظیم موسیقار سے محروم ہو گئے .
کامریڈ ہیلن بولک کا ترانہ
کامریڈ ہیلن بولک کے گروپ نے کچھ عرصہ قبل پہاڑوں میں لرنے والے گوریلوں کے عزم کو بڑھانے کے لئیے اک انقلابی ترانہ ریلیز کیا جس کی پاداش میں ان کے میوزک گروپ پر پابندی لگا کر ان کے دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا اپنے میوزک گروپ پر لگنے والی پابندیوں اور انقلابی ساتھیوں کی رہائی کے لیے گزشتہ 288 دنوں سے احتجاجاً بھوک ہڑتال پر تھیں انقلابی بینڈ یوروم 1985 ء قیام میں آیا.
جو اب تک ٢٣ البمز اور ١ فلم ریلیز کر چکا ہے کامریڈ ہیلن بولک کا انقلابی بینڈ ترکی کے بنیاد پرستوں عالمی سرنایہ داروں کے کاسہ لیسوں کے خلاف ترکی کے محنت کشوں کی مضبوط آواز تھی جو بنیادی پرستی اور سامراجیت کے خلاف لڑتے لڑتے دنیا سے چلی بسیں لیکن دنیا بھر کے انقلابیوں کے لیے اک مثال بن گئیں .
آج دنیا بھر کے انقلابی کامریڈ ہیلن بولک کی عظمت اور ان کی جدوجہد کو لال سلام پیش کرت ہیں.
گلوکار گروپ یوروم کا ایک انقلابی ترانہ جسکا اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے
ہمیں لڑائی میں ڈال دیا جاتا ہے ، ہم آگے بڑھتے ہیں
ہمارا انقلابی پرچم ہمارے ہاتھ میں ہے
ہم سیلاب زدہ سیٹوں کی طرح دستک دے رہے ہیں
یہ بہتا ہے ، بہتا ہے ، ہم بہتے ہیں
ہمت ، ہمت ، اور ہمت
نجات ہمارے ہاتھ میں ہے
زنجیروں کو توڑ دو ، مستقبل کو توڑ دو
نجات ہمارے ہاتھ میں ہے
آزادی یقینا ہمارے ہاتھ میں ہے
ہمارے ہاتھوں میں آزادی کا جھنڈا
ہمارے بڑھتے ہوئے انقلابی غصے کے سیلاب کے ساتھ
ہم نے دشمن کے قلعوں کو مات دی
عوام کا انصاف ہمیں بااختیار بناتا ہے
کانپتے ، کانپتے لوک دشمن
لال سلام کامریڈ ہیلن بولک.